شکرگڑھ (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی کا تحفہ ہے ، حکومت کو داسو واقعہ پر مستعفی ہوجانا چاہئے ۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے عام آدمی کا جینا دشوار کر دیا مہنگائی نے تاریخ کے تمام ریکارڈ مات کر دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان میں تین سالوں میں کو ن سا کام کیا ہے جو اب یہ آزاد کشمیر میں ووٹ مانگ رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 25جولائی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی کشمیر کی آزادی مسلم لیگ ن کی دور میں ہوگی ان شاء اللہ