بجلی صارفین 25

ملک میں بجلی ایک ماہ کے لئے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ملک میں بجلی ایک ماہ کے لئے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پر سماعت آج کرے گا۔

سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے،اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی۔

مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ اور درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی، فرنس آئس سے 33 روپے اور گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔

ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں