اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں ایک ہفتے کے دوران کورونا سے متاثرہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ پچانوے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ صحت نے کورونا کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ کورونا سے متاثرہ ایک شخص انتقال کر گیا۔ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے آٹھ ہزار دو سو پچاسی ٹیسٹ کئے گئے،
جن میں سے پچانوے مثبت کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ ایک پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔