مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے۔
پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 210 یونٹس الیکٹرک گاڑیوں کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 59 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 132 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
فروری میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے 33 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے 38 یونٹس کے مقابلہ میں 13 فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 15 یونٹس کے مقابلہ میں 120 فیصد زیادہ ہے۔









