اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری ہے، صرف سیاسی قیدیوں کو جیل میں ڈالا جا رہاہے ،اشتہار چھاپنے سے ترقی نہیں ہوتی، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے واجبات ادا کرے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپوزیشن قومی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں آئین اور قانون کی بالا دستی کی بات ہوئی، سب نے پاکستان کی بقا کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا ہے، اپوزیشن کی کانفرنس کو روکنا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا، موجودہ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں، اشتہار چھاپنے سے ترقی نہیں ہوتی، ملک میں اس وقت افراتفری ہے، سندھ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ہم بلوچستان میں عوام کو جلسے کی دعوت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے واجبات وفاقی حکومت نے دینے ہیں وہ دیئے جائیں، ملک میں صرف سیاسی قیدیوں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے، ہم یہاں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، آرٹیکل 7 میں ریاست کی تعریف واضح طور پر لکھی ہے، ہم ریاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔