سینیٹر فیصل جاوید خان

ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے‘تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے صدارتی نظام کی حمایت کر دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔دوسری جانب کامونکی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صدارتی نظام لانے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔عدم اعتماد کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے جب مرضی عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن تین سال سے عدم اعتماد لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکی۔