دھاتوں

ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں ائیرکنڈیشنرز کے 113761 یونٹس کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.61 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکے 182336 یونٹس پیداوارہوئی تھی.

دسمبر2023 میں ملک میں 10907 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 11.03 فیصد اورگزشتہ سال دسمبرکے مقابلہ میں 45.26 فیصدکم ہے، نومبرمیں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکے 12259 یونٹس اورگزشتہ سال دسمبرمیں 19926 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی