برآمدات 28

ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، سبزیوں کی برآمدات میں کمی

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں پھلوںکی برآمدات سے ملک کو107.71ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.045فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 105.55ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 19.73ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 21.17ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 15.73ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 241.34ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا.

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو52.70ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 93.23کم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 101.84ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 10.81ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 11.98ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 22.34ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں سبزیوں کی برآمدات کامجموعی حجم 249.64ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں