شبر زیدی

ملک دیوالیہ ہونے سے متعلق بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، شبر زیدی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے کے بعد شبر زیدی نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ جامعہ ہمدرد میں کی گئی میری تقریر کو غلط رپورٹ کیا گیا، ڈیڑھ گھنٹے کی پریزینٹیشن میں سے صرف 3 منٹس کو نکال لیا گیا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہاں میں نے کہا ہے کہ مسلسل کرنٹ اکاونٹ اور مالیاتی خسارے کے ساتھ دیوالیہ ہونے اور اگے بڑھنے کے مسائل ہیں لیکن اس کے حل پر توجہ دیں۔ ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جو کہا وہ بنیاد اور یقین کے ساتھ کہا، صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ پوری تقریر کو پڑھ اور سن لیں۔