فیصل کریم کنڈی

ملک دشمن بیانیہ کے سدباب میں نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک دشمن بیانیہ کے سدباب میں نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم فصیح حسن عمرانی سے یہاں گورنر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنی توجہ جدید ترین مہارتوں کے حصول پر صرف کرنی چاہیئے ٹیکنالوجی کے میدان میں برتری ہی قوموں کو اقوام عالم کے سامنے سرخرو کرتی ہے۔۔گونر نے طالب علم فصیح حسن عمرانی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے یوتھ انگیجمنٹ ، ویمن امپاورمنٹ ایجنڈا کو پاکستان اور خیبرپختونخوا کے لیئے دور رس اثرات کا حامل قرار دیا۔