پولیو مہم

ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی پولیو مہم کا آغاز

راولپنڈی(ر پورٹنگ آن لائن)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی پولیو ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف رہیں ، ڈی سی راولپنڈی کے مطابق مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں 8 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈی سی راولپنڈی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ راولپنڈی پولیس،ٹائیگر فورس۔ وی فورس اور سول ڈیفنس اہلکار موجود رہینگے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کی صورت میں پولیس تعاون کرے گی پولیو مہم اکیس ستمبر اے پچیس ستمبر تک جاری رہے گی۔