شیخ رشید

ملک بھر میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی،شیخ رشید

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہا ہے کہ ملک بھر میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی، ریلوے کی آمدن میں اضافے کےلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی ترقی کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک بھر میں گندم اور چینی کی ترسیل ریلوے کے ذریعے کی جائے گی اور ریلوے کی آمدن میں اضافے کےلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی ترقی کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کراچی کو منی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ گجرپورہ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ پر شدید ندامت اور افسوس ہے جبکہ امید ہے کہ مجرمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، اس معاملے میں سی سی پی لاہور عمر شیخ نے سوچ سمجھ کر بیان نہیں دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک (ن) لیگ میں تقسیم دیکھ رہا ہوں،(ن) لیگ اور (ش)لیگ الگ ہوں گی(ن) لیگ پتھر مارنے والی اور (ش)لیگ سنگ تراش جماعت ہو گی جبکہ لندن میں اشتہاریوں اور سیاسی بھگوڑوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم، میاں نواز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر کئی مفرور ہیں اور جو شخص ہسپتال میں ہی داخل نہیں ہوا وہ کس قسم کا مریض ہے، عدالتوں کے مفرور لوگ لندن میں چھٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 5سالہ مدت پوری کرے گی، حکومت کو اپوزیشن اور کسی سے بھی کوئی خطرات نہیں ہیں، عمران خان وزیراعظم رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کی بہتری کےلئے وفاق اور صوبے کا ساتھ ہونا اچھی بات ہے، اسد عمر نے سوچ سمجھ کر بیان دیا ہو گا وہ ذمہ دار انسان ہیں