پٹرولیم مصنوعات 87

ملک بھر میں (کل)سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) حکومت کی جانب سے ملک میں(کل )پیر کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔واضح رہے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین (کل) پیر کو کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں