ٹنڈ والہیار (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ٹنڈوالہیار میں پہنچے گے جہاں وہ ایم این اے مر حوم نور محمد جیلانی کے انتقال پر ان کے فر زند سے اظہار تعزیت کر نے ان کی رہائش گاہ کامارو شر یف جائیں گے جس کے بعد ٹنڈوالہیار میں پی پی پی کے کارکنان سے بھی خطاب کر یں اور پی پی پی کی مقامی قیادت سے سیاسی اموار پر بھی گفتگو کر یںگے اور آنے والے بلد یا تی انتخابات اور سال 2023میں ہو نے والے عام انتخابات کے سلسلے میں بھی پارٹی کارکنوں اور مقامی قیادت سے مشورے کر ینگے پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے پی پی پی کے ایک وفد سے کراچی میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے،
ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے، پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پیپلزپارٹی ملک میں اپوزیشن کی مضبوط اور ایک توانا آواز ہے، ہم نے ملک کے کونے کونے میں جاکر عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے نیازی حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی نے غر یب عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے