شاہ محمود قریشی

ملک ایک مشکل صورتحال میں داخل ہوچکا ہے ، ہم نے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک ایک مشکل صورتحال میں داخل ہوچکا ہے ، ہم نے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے ، ملک کی 71فیصد عوام فوری انتخابات چاہتی ہے، آر اوز کی تعیناتی اور نگران حکومتوں سے ہم کتنی غیر جانبداری کی توقعات کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ، ہم الیکشن کمیشن پاس ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں۔

جمعرات کے روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج سیکرٹری جنرل اسد اور میں الیکشن کمیشن میں حاضر ہوئے ، الیکشن کمیشن کے دفتر میں اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی ،پاکستان تحریک انصاف کی توقعات کا ذکر کیا ، ہم نے اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا ، کہا کہ انتخابات اس نوعیت کے ہوں جو قوم قبول کرے ، قوم کو اعتماد ہوکہ میرے ووٹ کے وزن کی قدر کی گئی ہے ، ہمارا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا ہونا ہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ لاہور میں ہوا اوہ پوری قوم نے دیکھا ، ایک طرف پارٹی ریلی کرنے جارہی تو دوسری طرف دفعہ 144نافذ کیا جاتا ہے ، ایک طرف ہمارا کارکن شہید ہوا اور دوسری طرف ہم پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے ،

اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ، نگران وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ مناسب تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے ، اگر مناسب تحقیقات کرنا چاہتے ہیں ، تو شروعات بھی شہید کارکن بلال کے والد کی خواہش پر ایف آئی آر درج کریں ، ایک ایسا ماحول پیدا کریں کہ لواحقین کو جنازہ میں شرکت اور شہید کو عزت سے رخصت کریں، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ملک ایک مشکل صورتحال میں داخل ہوچکا ہے ، ہم نے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے ، ملک کی 71فیصد عوام فوری انتخابات چاہتی ہے آر اوز کی تعیناتی اور نگران حکومتوں سے ہم کتنی غیر جانبداری کی توقعات کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا ، بہت سارے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ہم الیکشن کمیشن پاس ماضی کی تلخیاں بھلا کر آئے ہیں۔