اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو عمران خان وبا سے نجات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔
شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کسان زرعی کھاد کیلئے دربدر پھر رہے ہیں، نالائق حکومت سفید چادر اوڑھ کر سو رہی ہے، زرعی کھاد کا بحران پیدا کر کے ملک کی زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی مزید اقتدار میں رہے تو ہمیں سبزی بھی باہر سے منگوائی پڑے گی،
سندھ حکومت نے گندم چور چوہوں کو پکڑ لیا اب قومی خزانہ لوٹنے والے کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چھوٹی موٹی چوری نہیں اربوں روپے کا ڈاکا مارتے ہیں، کورونا فنڈ سے 40 ارب روپے چوری کیئے گئے، ایل این جی کی خریداری میں 6 سو ارب روپے کا ڈاکا مارا گیا۔