کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں انقلاب نظر آنا شروع ہوگیا ہے ، وزیرعظم نے سکھر کے لیے پیکیج کا اعلان کیا تھا، معیشت کی بہتری کےلئے زراعت میں ترقی اہم ہے، پچھلے دوسالوں میں گندم،چاول اورگنے کی تاریخ کی ریکارڈ فصلوں کی پیداوار ہوئی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دنیا کی پانچویں بڑی فری لانسنگ کمیونٹی ڈیویلپ ہو رہی ہے، ہمارے نوجوان اسٹارٹ اپ پر تیزی سے کام کررہے ہیں،آئی ٹی انڈسٹری میں درآمدات بڑھی ہے۔ اسد عمر نے مزید کہاکہ لاکھوں پاکستانیوں کو آئی ٹی اسکلز دی جا رہی ہیں۔