صرافہ مارکیٹوں 140

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار300روپے ہوگئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں2ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1789ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار300روپے جبکہ130روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت96ہزار280روپے پر جا پہنچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں