عارف علوی

ملکی ترقی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کردار اہم ہے ، عارف علوی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے ملک کی ترقی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس کسی ملک میں معیار زندگی بلند کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ٹیکس کی ادائیگی ہمارے انفراسٹرکچر کی ترقی میں کردار ادا کرے گااور اس کے نتیجے میں پورے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار فرسٹ ٹیکس پیئر ریکگنیشن ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتفصیلات کے مطابق ہفتہ کواے اے اے ایسوسی ایٹس کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی)کے زیر اہتمام فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)کے تعاون سے منعقدہ “فرسٹ ٹیکس پیئر ریکگنیشن ایوارڈز” میں “رئیل اسٹیٹ ریجنل میں بہترین ٹیکس دہندہ” کے طور پر ایوارڈ دیا گیا۔

ہائی پروفائل ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ممبران اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے صدر مملکت عارف علوی سے یہ اعزازی ایوارڈ وصول کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے ملک کی ترقی میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کردار کو سراہا اور ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ صدر نے کام کے جامع ماحول اور کام کی جگہوں پر خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ٹیکس ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ، “ٹیکس کسی ملک میں معیار زندگی بلند کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹیکس کی ادائیگی ہمارے انفراسٹرکچر کی ترقی میں کردار ادا کرے گااور اس کے نتیجے میں پورے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔صدر پاکستان عارف علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔