لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کاکردار اہمیت کے حامل ہے،حکومت صوبائی سطح پر خواتین کے تحفظ اوران کے بنیادی ضروریات کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،خواتین زندگی کے ہر شعبے میں ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔
پارٹی کی خوا تین و فد سے با ت چیت کر تے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ خواتین کی نما ئندگی ہرجگہ ضروری ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں برئو ئے کار لار ہے ہیں،خواتین کا ہمارے معا شرے کی ترقی میںکلیدی کردار ہے۔انہو ں نے کہاکہ خواتین کو اللہ تعالی نے بے حد صلا حتیں دی ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کا لو ہا منوایں ، پی ٹی آئی حکومت خواتین کے مسائل اور ان کے حل کیلئے ہمہ وقت بلا تفر یق کام کررہی ہے، اور خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔