ڈاکٹر ندیم جان 101

ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 اور 11 جنوری کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ، ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت کے نظام میں شفافیت اور جدت کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان دنیا کے گلوبل سکیورٹی ایجنڈے کو لیڈ کررہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 اور 11 جنوری کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔

منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ گزشتہ سال میں جب میں نے وزارت قومی صحت کا قلمدان سنبھالا تو شعبہ صحت کو کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا تھا۔ ہم نے صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات پر تیزی سے کام کا آغاز کیا جو کہ اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت کے نظام میں شفافیت اور جدت کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان دنیا کے گلوبل سکیورٹی ایجنڈے کو لیڈ کررہا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 اور 11 جنوری کو گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس سے دنیا کے سامنے ملکی عزت اور وقار میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کو قلیل ترین مدت میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے، دوست ممالک سے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت ادویات مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے فارما پارک قائم کرنے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں