اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.23 فیصد
اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء سے
لیکرجون2020ء کے اختتام تک برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 214.45 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا .
جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 12.23 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2018-19ء میں برآمدات پرمال برداری
کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء میں برآمدات پرمال برداری
کے اخراجات میں گزشتہ سال جون کے مقابلے میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون 2020ء میں برآمدات پرمال برداری کی
مدمیں 13.83 ملین ڈالرکے اخراجات آئے، گزشتہ سال جون میں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں
14.19 ملین ڈالرکے اخراجات آئے تھے۔