سائرہ نسیم

ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں جادو تھا جو سننے والوں کو سحر میں مبتلا کر لیتا تھا’ سائرہ نسیم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں ایک جادو تھا جو سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیتا تھا،گائیکی کا شوق رکھنے والے انہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جس نے بھی ملکہ ترنم نور جہاں کے پیش کئے ہوئے گانے گائے اسے بھی مقبولیت ملی ہے۔

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جو بھی گیت پیش کروں لوگ اسے یاد رکھیں اور مجھے فخر ہے کہ میرے کئی گیت آج بھی گنگائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گائیکی انتہائی مشکل فن ہے ، گائیکی کے شعبے میں شب و روز محنت کی ہے اور پھر جا کر موجودہ مقام تک پہنچی ہوں ۔ میری گائیکی کا سفر جاری ہے اور ایسی شہرت کی خواہشمند ہوں کہ جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ۔