لندن(رپورٹنگ آن لائن)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا شمار دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت میں ہوتا تھا، ان کی ذاتی دولت 50کروڑ ڈالر تھی جو اب بادشاہ چارلس کو تفویض کردی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی فرم کی مالیت 28ارب ڈالر ہے،برطانوی سربراہ مملکت کے طور پر الزبتھ ثانی نے تقریبا 21 ہزار تقریبات میں شرکت کی،
چار ہزار قوانین کی شاہی منظوری دینے کا اعزاز حاصل رہا اور دیگر ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کے برطانیہ کے 112 دوروں کی میزبانی بھی کی۔ ملکہ کے دور حکمرانی میں برطانیہ میں 15 وزرائے اعظم لندن میں ملکی حکومت کی سربراہی کر چکے ہیں۔