لاہور ہائی کورٹ 47

ملزم کی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر سی سی ڈی سمیت فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے واضح احکامات کے باوجود شہری نعمان قیصر کو سی سی ڈی کی جانب سے دوبارہ گرفتار کرنے کے معاملے پر سی سی ڈی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔جسٹس جواد ظفر نے شہری آصفہ شاہین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جعلی مقدمے میں گرفتار شہری نعمان قیصر کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا،

شہری کی رہائی کے فوری بعد سی سی ڈی نے شہری نعمان قیصر کو اغواء کر لیا، سی سی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہری نعمان قیصر کسی بھی مقدمے میں مطلوب نہیں ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ سی سی ڈی شہری نعمان قیصر کو جعلی پولیس مقابلے میں انکائونٹر کر سکتی ہے، ڈی آئی جی لیگل نے یہ اعتراف کیا تھا کہ نعمان قیصر کا نام غلطی سے پولیس مقابلہ اور ملزم کے قتل کے مقدمہ میں شامل ہوا، استدعا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ زیر حراست شخص نعمان قیصر کو معزز عدالت کے روبرو پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں