اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوید نے کہا ہے کہ ملتان سلطان کی آئندہ سال نیلامی کریں گے۔
خصوصی بات چیت کے دور ان ملتان سلطان کے مستقبل کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بتایاکہ میری ٹیم چاہتی ہے کہ ملتان سلطان کی بھی ابھی نیلامی کی جائے اس حوالے سے میری ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے تاہم میری تجویز ہے کہ ملتان سلطان کی آئندہ سال نیلامی کی جائے اور اگر میری ٹیم نے فیصلہ کیا تو ملتان سلطان کی آئندہ سال نیلامی کی جائیگی ۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز دو ٹیموں کی کامیاب نیلامی ہوئی ہے اور اس نیلامی سے پی سی بی کو 36ارب روپے سے زائد روپے ملیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا جو نقشہ ہمارے ذہنوں میں بنا ہوا ہے پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے۔ یاد رہے کہ علی ترین کی دستبرداری کے بعد اس سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی نے خود چلانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔









