شراب

ملتان، محکمہ ایکسائز کی مبینہ ملی بھگت، شراب کی فروخت عروج پر، پولیس کے مقدمات

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ملتان میں شراب کا غیر قانونی دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان کی مبینہ ملی بھگت سے شہر میں دیسی اور بدیسی، اصلی اور نقلی شراب کی غیرقانونی فروخت ان دنوں عروج پر ہے۔

تھانہ قطب پور ملتان، کی پولیس نے چوک شاہ عباس کے علاقے میں چھاپہ مارتے ہوئے وسیم اکرم اور ایاز حیدرآباد گرفتار کرلیا جبکہ محمد ارشد نامی شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار افراد کے قبضہ سے پک اپ ڈالا نمبرCAF 1740 میں لاکھوں روپے مالیت کی LONDON DRY GIN اور VODKA کی سینکڑوں پیٹی بند بوتلیں VAT No.1 زہریلی شراب کی 4 سو بوتلیں، نیلے رنگ کی 40 کینوں میں بند 12 سو لیٹر کھلی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔