فردوس عاشق اعوان

ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے، فردوس عاشق اعوان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے، سیاسی بیروزگار ٹولے کا نام نہاد رہنما اندرونی اختلافات کی وجہ سے جلسے میں نہیں آیا، خالی پنڈال بچے کی اقتدار کے کھلونے سے کھیلنے کی ضد کو پذیرائی نہ ملنے کا ثبوت ہے، شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہوگا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر پانے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا پاکستان اور عوام سے جڑا مضبوط رشتہ گڈی گڈے کیلئے ڈروانا خواب ہے، مایوسیوں کے اندھیروں میں بھٹکتی راجکماری اور شہزادہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے کپتان پر لاحاصل تنقید کررہے ہیں۔ سندھ میں مسلسل تیسری بار اقتدار اور کارکردگی صرف پاپڑ، فالودے والوں کے جعلی اکاونٹ تک محدود؛ شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے،سیاسی بیروزگارٹولے کے نام نہادرہنماکاگڑھی خدابخش نہ آناشدیداندرونی اختلافات کی داستانِ غم بیان کرتاہے!بلاول کی تقریر کے دوران پنڈال خالی ہوجاناثابت کرتاہے کہ بچے کی اقتدارکے کھلو نے سے کھیلنے کی ضدکوگڑھی خدابخش آنےوالوں نے بھی پذیرائی نابخشی۔