ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ حج خدماتی نظام نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
حج سیزن کے آغاز سے تقریبا 6 ماہ قبل مقدس مقامات میں دس لاکھ سے زائد حاجیوں کے لیے سمجھوتے مکمل کر لیے گئے ہیں۔عرب ٹی وی کو جمعرات کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزارت نے 77 ممالک کے ساتھ معاہدے کیے تاکہ اس سیزن کے لیے حج کی کارروائیاں منظم کی جا سکیں۔
مزید یہ کہ نجی شعبے نے دنیا کے مختلف ممالک کے حج منتظمین کے ساتھ 3 ہزار سے زائد معاہدے کیے تاکہ عملی منصوبہ بندی کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ رواں سال حج و عمرہ نمائش و کانفرنس میں تقریبا 300 سرکاری اور نجی ادارے حصہ لے رہے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔