نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔
سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔عاصم افتخارنے کہاکہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے منتظر ہیں۔
انہوںنے کہاکہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کیلئے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں۔دوران بحث غزہ کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ ہسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔









