اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں روزانہ کی بنیاد پر
نوجواںوں کو شہد کیا جا رہا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر پیغام میں کہاکہ 5 اگست 2019 کو
بھارت نے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کیا،غیر انسانی فوجی محاصرے اور ناکہ بندی کو365 دن ہوگئے ،یہ انسانیت کیخلاف ایک
ایسا جرم ہے جس نے زندگیوں کو تباہ کر دیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آٹھ لاکھ کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قیدی بنایا گیا ہے ،
انسانی حقوق کی پامالی چھپانے کیلئے مواصلات کو بند کیا گیا،جعلی مقابلوں می روزانہ کی بنیاد پر نوجواںوں کو شہد کیا جا رہا ہے،
بی جے پی اور آر ایس ایس اتحاد ‘ہندوتوا’ ایجنڈے پر زور دے رہا ہے