کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کوڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.70روپے سے گھٹ کر176.60روپے اور قیمت فروخت176.85روپے سے گھٹ کر176.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے سے کم ہو کر177روپے اور قیمت فروخت 178روپے سے کم ہو کر177.50روپے پر آ گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 198روپے سے بڑھ کر199روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت238.50روپے سے بڑھ کر239روپے ہو گئی ۔