کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران نئے سیزن 25-2024 کی پھٹی کی جزوی آمد شروع ہو چکی جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ابتدائی طور پر مارکیٹ میں تیزی رہی بعد ازاں نیویارک کاٹن کے بھا ؤمیں فی پانڈ 4 تا 5 امریکن سینٹ نمایاں کمی کے زیر اثر مقامی روئی کے بھاؤ میں فی من 1000 تا 1500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔
روئی کا بھاؤ فی من 19500 تا 20500 روپے ہوگیا گوکہ ابھی نئی فصل کی روئی کی بمشکل 1000 گانٹھیں تیار ہوسکی ہے۔ پھٹی کا بھاؤ بھی 700 تا 800 روپے کم ہوکر فی 40 کلو 8800 تا 9800 روپے کی نیچی سطح پر آگیا ہے۔ ٹیکسٹائل اسپنرز کا کہنا ہے کہ موجودہ بھا ؤضرورت کے ہو سکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر اسپنرز کے لئے یہ بھا بہت زیادہ اور نامناسب ہیں اس میں کمی ہونے کی بہت گنجائش ہے۔ جنرز کو محتاط ہو کر کام کرنا چاھئے۔
صوبہ سندھ کے کئی زریں علاقوں میں گرمی کی شدد میں اضافہ کی وجہ سے پھٹی کی آمد تیز ہو سکتی ہے تا حال صوبہ سندھ میں 5 جننگ فیکٹریوں نے جزوعی طور پر جننگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں بورے والہ اور خانیوال کی دو جننگ فیکٹریوں میں جزوی جننگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ تاہم صوبہ پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں گرمی کی غیر معمولی شدت کی وجہ سے کپاس کی بوائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اگر ایسی صورت حال زیادہ روز رہی تو بوائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے بہر حال ابھی کچھ ہفتے بوائی ہو سکے گی۔ نئی سیزن کے آغاز میں ہی F B R کی جانب سے جننگ فیکٹریوں پر ٹیکس میں اضافہ کی خبریں گردش کرنے کی وجہ سے جنرز میں اضطراب بڑھ رہا ہے۔
کئی جنرز P C G A کے عہداران پر زور دے رہے ہیں کہ ابھی سے F B R کی جانب سے ٹیکس میں بے جا اضافہ کے خلاف اقدامات کرنے چاھئے نہیں تو آگے چل کر معاملہ زیادہ پیچیدہ ہو جائے گا کئی جنرز سیزن کے آغاز سے ہی F B R سے مزاکرات کر کے مسلہ حل کرنے کے لئے اقدام کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور مسلہ حل نہ ہو تب تک جننگ کا عمل بطور احتجاج روک دیا جائے۔ علاوہ ازیں روئی میں WASTE کی ملاوٹ کے متعلق بھی جنرز ملاوٹ کے مرتب جنرز کا بائکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بہر حال سیزن کے شروعات میں شدید گرمی اور بعد ازاں زیادہ بارشوں کی پیش گوئی بھی موسمیات کی تبدیلی کی وجہ سے کپاس کی فصل کے متعلق خدشہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ فی الحال پھٹی کی قیمت فی 40 کلو 8800 تا 9800 روپے چل رہا ہے۔ جبکہ روئی کابھاؤ 19500 تا 20500 روپے چل رہا ہے۔ لیکن فی الحال روئی کی پیداوار بہت قلیل ہے امید کی جاتی ہے کہ عید الضحی کے بعد کاروبار میں کچھ تیزی آئے گی۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 19700 روپے کے بھا ؤپر مستحکم رکھا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمیں نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھا ؤمیں اتار چڑھا ہو رہا ہے بہرحال نیو یارک کاٹن کے وعدے کا بھا فی پانڈ 76.15 امریکن سینٹ پر بند ہوا









