ملک احمد خان 27

مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل ہونا چاہیے ‘ ملک محمد احمد خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی سے منظور کی گئی قرارداد کو 27ویں آئینی ترمیم میں شامل ہونا چاہیے ،اگر وفاق معاشی اعتبار سے خود پر بوجھ محسوس کرتا ہے تو اس سلسلہ میں کوئی نہ کوئی فارمولہ طے ہونا چاہی.

نیب کے کالے قانون کو جڑ سے اکھاڑ دینا چاہیے ، مجوزہ ترمیم سے عدلیہ کی خود مختاری متاثر نہیں ہونی چاہیے ، میں خود صوبائی خود مختاری کا بڑا حامی اور مرکزیت کے ماڈل کا ناقد ہوں،طاقت نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کو منتقل ہونی چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ گورننس کے عمل میں شامل ہو سکیں، 1500افسران کروڑوں لوگوں کا نظام نہیں چلا سکتے۔ ایک نجی سکول کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ تقریری مقابلے سن کر بہت خوشی ہوئی اور مجھے اپنا وقت یاد آگیا، مجھے تقریر سے بہت لگائو ہے، میں نے تقاریر سے بہت کچھا سیکھا ہے ،مقررین نے مجھ پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ میں ہر کسی سے کہتا ہوں آپ ڈائیلاگ کریں اس سے ہی معاشرے تشکیل پاتے ہیں، میرے صوبہ و ملک میں میرٹ کا بہت ذکر ہے ،پوچھتا ہوں پرائیویٹ سکولزاور حکومتی سکولز کا کیاسسٹم ہے، ایک بچے پر اوسطاًپچاس ہزار خرچ کریں اور ایک بچے پر ستاسی ڈالر خرچ کریں تو کیسے میرٹ ہوگا، ایسے میں پھر میرٹ کیسے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبائی خودمختاری کا بہت بڑا حامی ہوں،میں مرکزیت کے ماڈل کا ناقد ہوں، ہمیں نچلی سطح پر اختیارات دینے ہوں گے،نچلی سطح تک بہتری آئے گی تو معاملات بہتر ہونا شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب نے اپنا حصہ بلوچستان کو دیاتھا ،شہبازشریف اسی جذبہ سے مسئلہ حل کر لیں گے، نئے عمرانی معاہدہ پر بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے خلاف ہوں اس کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا چاہیے ،یہ کالا قانون بدنما داغ ہے، نیب حکومتوں کو ختم کرتا رہا ۔ انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی نے خول توڑا ہے ،آزاد عدلیہ متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان ڈائیلاگ دوحہ میں ہونے جا رہے ہیں اگر کوئی بات چیت پر آمادہ نہیں ہوگا تو ریاست کو حق حاصل ہے اپنی حفاظت کرنے میں جو اقدام اٹھانا پڑے وہ اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں