کراچی (رپورٹنگ آن لائن) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.20روپے سے بڑھ کر163.40روپے اور قیمت فروخت163.30روپے سے بڑھ کر163.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید163.20روپے اور قیمت فروخت163.60روپے پر بدستور برقرار رہی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 191.50روپے اور قیمت فروخت193روپے جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225.50روپے اور قیمت فروخت227روپے پر مستحکم رہیں ۔






