کرنسی مارکیٹ 126

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اوربرطانوی پونڈ کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158.20روپے اور قیمت فروخت158.60روپے پر بدستور مستحکم رہی تاہم یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہو گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 186روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت188روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہو گئی.

اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 216روپے سے بڑح کر217.50روپے اور قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر219.50روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر30پیسے سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر10پیسے مہنگا ہوا ۔زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب50،50پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں