کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈ الر کی قیمت خرید 164.40روپے اور قیمت فروخت164.90روپے پر برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے کم ہو کر191.75روپے اور قیمت فروخت194روپے سے کم ہو کر193.75روپے پر آ گئی .
تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.50روپے سے بڑھ کر212روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے بڑھ کر 214روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.50روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں اسی مدت میں ڈالر1.40روپے سستا ہو گیا جبکہ زیر تبصرہ مدت کے دوران یورو کی قدر میں1.75روپے کا اضافہ اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔