فی تولہ سونا 47

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 8 ہزار 573 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے پر آ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کمی کے بعد 5 ہزار 172 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 100 روپے بڑھ کر 9 ہزار 4 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی 1 ڈالر بڑھ کر 85 ڈالر 20 سینٹس پر پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں