لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کے 144 و یں یوم پیدائش پر مزار اقبال پرپاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ۔
منگل کو لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی قوم علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش انتہائی جوش و جذبے منایا گیا ۔ اسی سلسلے میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی شرکت کی۔
پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال خان اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔