اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اسحق ڈار جیسے مفرور اور اشتہاری لوگ مسلسل پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس بری طرح اسحق ڈار کل پوری پاکستانی قوم کے سامنے ایکسپوز ہوئے ہیں مجھے انتہائی خوشی ہے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ یہ مفرور اور اشتہاری لوگ مسلسل پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج کا بہانہ بنا کر 3 سال سے یہ لوگ وہاں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔