مفتی عبدالقوی

مفتی قوی اور حریم شاہ کا معاملہ، مفتی کا لقب واپس لے لیا گیا

مفتی قوی اور حریم شاہ کا معاملہ،،،

جعفر بن یار،،،

مفتی عبدالقوی سے مفتی کا لقب واپس لے لیا گیا۔ مفتی قوی کا علاج شروع کروا دیا گیا
مفتی عبدالقوی
فیملی ممبران مولانا عبدالواحد ندیم،مولانا عبدالواسع عتیقی، ڈاکٹر عبدالکبیر، خواجہ حذیفہ نے ملتان پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ نے متنازعہ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی سے ’’مفتی‘‘ کا لقب واپس لے لیا۔
مفتی عبدالقوی
ان سے موبائل فون چھین کر انہیں گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کیمطابق مفتی عبدالقوی کے کراچی سے ملتان واپسی پر ان کے اہل خانہ میں شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو اپنے خاندان میں شدید مخالفت اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ روز ان سے موبائل فون چھین لیا گیا جس کے باعث مفتی عبدالقوی کے تمام تر رابطے منقطع ہو کر رہ گئے ہیں۔
مفتی عبدالقوی
دریں اثناء مفتی عبدالقوی کے اہل خانہ مولانا عبدالواحد ندیم، مولانا عبدالواسع عتیقی، ڈاکٹر عبدالکبیر اور خواجہ حذیفہ نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی مینیا اور ڈپریشن کا شکار ہیں، ان کا ذہنی علاج کروایا جا رہا ہے۔
مفتی عبدالقوی
مفتی عبدالقوی سے مفتی کا اعزاز بھی واپس لے لیا ہے، اب مفتی عبدالقوی کو صرف عبدالقوی کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقوی کی حرکات سے اہل خانہ کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی، انہوں نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو دینی تعلیم دی ہے۔ ہمارا خاندان مسلکی گروہ بندی سے ہٹ کر خدمت کرتا رہا ہے، آج ہمارا خاندان غم میں ہے، عبدالقوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی ہے، پوری کوشس ہے کہ عبدالقوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں