کنور محمد دلشاد

مفتاح اسماعیل اور دیگر امیدواروں کی الیکشن سیکورٹی ضمانت ضبط ہوگئی، کنور محمد دلشاد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیموکریٹک فاﺅنڈیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے 15656ووٹ حاصل کیے ہیں اس کے بر عکس پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کل 14747ووٹ حاصل کیے ہیں

تحریک لبیک پاکستان (کالعدم)کے مولانا نذیر نے نے 10666،پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے 8728ووٹ حاصل کیے ، تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی نے 8661اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد مرسلین نے 7811حاصل کیے ہیں ،لہذا الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 61کی شق 4تحت ان امیدواروں کی الیکشن سیکیورٹی کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے کیونکہ الیکشن ایکٹ 2017کے تحت یہ امیدوار مطلوبہ رجسٹرڈ ووٹ جو کاسٹ ہوئے اس کی چوتھائی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے

اس حلقہ میں کل رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ 65ہزار ہیں اور کاسٹ رجسٹرڈ کی تعداد 73000تھی،کنور محمد دلشاد نے کہا کہ عوام نے سیاسی جماعتوں کی کشمکش دیکھتے ہوئے ان پر عدم اعتماد کر دیا اور عوام کا موجودہ سیاسی نظام پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے بلدیاتی نظام کے مفلوج ہونے پر بھی عوام پر گہرا اثر پڑا ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔