فردوس عاشق اعوان

مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے ،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست پی ڈی ایم کے بیروزگار سیاستدان ہوس اقتدار میں اندھے ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آ رہی۔

پیر کو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم بار بار کورونا کے پھیلا کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کر رہی ہے، پیپلزپارٹی خود سندھ کے کئی اضلاع کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے، منافقت کی انتہا ہے کہ جلسے کیلئے سندھ سے لوگ لائے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کا بیروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے۔