جوڈیشل الاؤنس

مغوی کی بازیابی کے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت، سی پی او گوجرانوالہ کو مہلت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کی بازیابی کے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سی پی او گوجرانوالہ کو مغوی کی بازیابی کے لیے دو جولائی تک کی مہلت دے دی ۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے خاتون رباب کی درخواست پر سماعت کی ،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔درخواستگزار خاتون نے اپنے بھائی عاصم کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، عدالتی استفسار پر سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کیلئے کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں .

تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط بھی لکھے، مغوی کے اپنی بیوی سے بھی اچھے تعلقات نہیں تھے ، وہ فون بھی استعمال نہیں کرتا ، عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ کو مغوی کی بازیابی کیلئے دوجولائی تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔