لاہور ہائی کورٹ

مغوی کی بازیابی کی درخواست 11 اگست کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی کی درخواست 11اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔

جسٹس راجہ غنضفر علی خان شہری شیر نواز گل کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو مغوی کی بازیابی کے لیے گیارہ اگست بروز پیر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا محمد عمران انجم پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مغوی کی عدم بازیابی پر تھانہ نشتر کالونی کے دو سب انسپکٹرز، خالد اور جاوید، کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔سی سی پی او کے حکم پر مغوی کی تلاش کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن ماڈل ٹان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبوں کے آئی جیز اور پنجاب کے ڈی پی اوز کو مراسلے بھی ارسال کیے جا چکے ہیں۔