روس 46

مغرب یوکرین کوہمارے خلاف بطور آلہ استعمال کررہاہے،روس

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدارتی محل کرملن ہائوس کے ترجمان دمتری بیسکوف نے بدھ کے روز کہا ہے کہ مغرب نے روس کو شکست دینے کے لیے یوکرین کو بطور آلہ استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کو دیے جانے والے بیان میں بیسکوف کا کہنا تھا کہ مغرب کے سیاست دان ہمارے ملک کو تزویراتی شکست سے دوچار کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں،اور یقینا وہ اپنی چاہت پوری کرنے کے لیے یوکرین کو استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں