خامنہ ای

مغرب پر اعتماد کارآمد نہیں، جوہری مذاکرات کے تعطل پر خامنہ ای کی امریکا پر تنقید

تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ویانا میں تہران کے میزائل اور خطے میں اثر و رسوخ کے حوالے سے جاری جوہری مذاکرات کے تعطل میں امریکا کی ضد شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے سرکاری ٹیلی ویژن میں نشر کیے گئے اپنے خطاب میں کہا کہ دوسروں کو آپ کے تجربات استعمال کرنے چاہئیں، یہ تجربہ مغرب کی بداعتمادی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں یہ نظر آیا کہ مغرب پر اعتماد کام نہیں کرتا، مغرب والے ہماری مدد نہیں کرتے، وہ ہمیں جب کبھی نشانے بنا سکتے ہیں بنا لیتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی مذاکرات کار زبانی طور پر پابندیاں ہٹانے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن جوہری معاہدے پرواپسی کی صورت میں دیگر امور پر بات کرنے پر سزا بھی ضرور شامل کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس سزا کے تعین سے وہ معاہدے کے اصول پر ان کی مزید مداخلت، میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل پر ایک بہانہ فراہم کرنا چاہتے ہیں، اگر ایران ان پر بات کرنے سے انکار کرتا ہے تو وہ کہیں گے کہ آپ نے معاہدہ توڑا ہے اور اب معاہدہ ختم ہوگیا۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ مغرب والے ہماری مدد نہیں کرتے ہیں اور جب کبھی موقع ملے ہمیں نشانہ بناتے ہیں، وہ ہماری مدد نہیں کرتے، وہ ہمارے دشمن ہیں۔