پوٹن

مغرب نے روسی سکیورٹی تحفظات کو نظر انداز کر دیا ہے، پوٹن

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے مغرب نے سکیورٹی کے حوالے سے ماسکو کے تحفظات کو نظر انداز کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان سے بات چیت کے بعد یوکرائنی بحران کے تناظر میں پوٹن نے کہا کہ اس کا حل تلاش کرنا آسان نہیں ہو گا۔ تاہم انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ مغرب کے ساتھ مزید بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اوربان نے اس موقع پر کہا کہ مغرب اور ماسکو کے درمیان حقیقی اختلافات موجود ہیں تاہم ان کو حل کرنا ممکن ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کا کہناتھا کہ روس نے یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور یہ کہ ماسکو یوکرائن پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔