انیتا آنند 55

مغربی کنارے میں سفارت کاروں کی سمت فائرنگ ، کینیڈا میں اسرائیلی سفیر کی طلبی

اوٹاوا(رپورٹنگ آن لائن )کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر آئے غیر ملکی سفارت کاروں کی جانب اسرائیلی فوج کی طرف سے انتباہی فائرنگ کے واقعے کیگہری تفتیش” اور ذمے داران کامحاسبہ” کرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انیتا آنند نیایکس” پلیٹ فارم پر لکھامیں نے وزارت کے حکام سے کہا کہ وہ اسرائیلی سفیر کو طلب کریں تاکہ کینیڈا کی شدید تشویش سے آگاہ کیا جا سکے”، انھوں نے مزید بتایا کہ ان سفارت کاروں میں کینیڈا کے 4 شہری بھی شامل تھے جن کی طرف انتباہی گولیاں چلائی گئیں۔

جنین میں غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک گروپ کی طرف اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر اٹلی، اسپین، بیلجیئم، فرانس، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے سفارت کاروں کوخطرے” میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی مکمل وضاحت پیش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں