نیٹو سربراہ

مغربی دفاعی اتحاد اپنے ممبر ممالک کے دفاع کے لیے سب کچھ کرے گا، نیٹو سربراہ

برسلز (ر پورٹنگ آن لائن)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ یوکرائن پر روسی حملے کا جائزہ لینے کے لیے نیٹو ممالک کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کر یں گے۔غیرللکی خبررساں ادرے کے مطابق اسٹولٹن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ بار بار انتباہ اور روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی کو سفارت کاری سے حل کروانے کی انتھک کوششوں کے باوجود روس نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اپنے ممبر ممالک کی حفاظت اور دفاع کے لیے سب کچھ کرے گا۔ نیٹو کے ممبر ممالک میں سے متعدد کی سرحدیں یوکرائن سے ملتی ہیں۔